1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی کوریا: کم جونگ کی سالگرہ پر عوام سے وفاداری کا حلف

6 مئی 2024

کم جونگ ان نے سن 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی سالگرہ کے موقع پر عوام سے وفاداری کا حلف لیا ہے۔ ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق وہ ملک پر اپنی حکمرانی مضبوط کرنے کے لیے دیگر اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4fX9S
شمالی کوریا نے کم جونگ ان کی تاریخ پیدائش کی کبھی بھی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے
شمالی کوریا نے کم جونگ ان کی تاریخ پیدائش کی کبھی بھی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہےتصویر: YONHAPNEWS AGENCY/picture alliance

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، عوام سے یہ حلف غالباً آٹھ جنوری کو، کم کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر لیا گیا۔ روئٹرز نے مزید لکھا ہے کہ اس دعوے کی تاہم آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ جنوبی کوریا کے سیول میں واقع ساؤتھ اینڈ نارتھ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (سینڈ) نے تقریب حلف برداری کی تصویریں جاری کی ہیں۔

شمالی کوریا نے کم جونگ ان کی تاریخ پیدائش کی کبھی بھی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے اور وفاداری کا حلف لینے کی اس طرح کے تقاریب روایتی طور پر ملک کے سابق حکمرانوں یعنی ان کے والد یا ان کے دادا کی سالگرہ کے مواقع پر بھی منعقد کی جاتی رہی ہیں۔

کیا بغاوت کے ذریعے کِم جونگ اُن کو اقتدار سے ہٹایا جا سکتا ہے؟

شمالی کوریا ، کم یو جونگ اپنے بھائی کی ممکنہ جانشیں

سینڈ نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے، ''کم جون ان کی طرف سے اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پرعوام سے وفاداری کا حلف لینے کی تقریب منعقد کرنے کے فیصلے کے پیچھے سیاسی لحاظ سے ایک فیصلہ کن طاقت کا مظاہرہ ہے۔‘‘

سینڈ کے صدر چوئی کیونگ ہوئی نے روئٹرز کو بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ شمالی کوریا اگلے سال سے ہی کم جونگ ان کی سالگرہ کو سرکاری سالگرہ کے طور پر اعلان کر دے۔

شمالی کوریا: اقتدار پر کِم جونگ اُن کی گرفت مزید سخت

کم کا خاندان دوسری عالمی جنگ کے بعد سے ہی ملک پر حکمرانی کر رہا ہے اور شخصیت کے گرد عقیدت مندی کا ایک دائرہ  قائم کرکے اقتدار پر اپنی گرفت کو مضبوط کرتا رہا ہے۔

کم جونگ ان اپنی بیٹی کو سرکاری تقاریب میں لے جاتے رہے ہیں
کم جونگ ان اپنی بیٹی کو سرکاری تقاریب میں لے جاتے رہے ہیںتصویر: Korean Central News Agency/AP/picture alliance

کم خاندان اور 'یوم الشمس‘

شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ کا یوم پیدائش 15 اپریل ہے اور اس دن کو ہر سال یوم الشمس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق اس سال سنگ کی سالگرہ کو پہلی مرتبہ یوم الشمس کے طور پر نہیں منایا گیا۔

کم جونگ ان اپنی بیٹی کو سرکاری تقاریب میں لے جاتے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں سے میزائل داغے جانے جیسے پروگراموں میں ان کی بیٹی کی شرکت کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ اقتدار پر ان خاندان کے دعوے کو مستحکم کیا جا سکے۔

کم جونگ ان کی بیٹی ان دنوں سرخیوں میں کیوں ہیں؟

شمالی کوریا میں گزشتہ ماہ ایک گانا ریلیز کیا گیا تھا، جس میں شمالی کوریا کے لوگوں کو مختلف پس منظر میں دکھایا گیا ہے۔ ان میں اسکول جانے والے چھوٹے بچوں سے لے کر فوجی جوان اور میڈیکل اسٹاف کو دکھایا گیا ہے، جو پرجوش انداز میں ایک گانا گارہے ہیں۔ اس گانے کے الفاظ کا مفہوم کچھ اس طرح ہے: ''آئیے ہم گیت گائیں، کم جونگ ان عظیم رہنما ہیں۔کم جونگ ان، جو ہمارے لیے ایک دوست جیسے والد ہیں۔‘‘

 ج ا   / ع ا  (روئٹرز)